خیبر پی کے اسمبلی: اپوزیشن کا سیلاب زدگان مدد سے انکار، تنخواہ کٹوتی واپسی کی درخواست 

Oct 16, 2022


پشاور (بیورو رپورٹ) خیبرپی کے اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سیلاب زدگان کی مدد سے انکارکرتے ہوئے تنخواہوں سے کٹوتی واپس کرنے کی درخواست کر دی۔ (ن) لیگ، پی پی پی، جے یو آئی، جماعت اسلامی اور اے این پی کے 51 ارکان نے تنخواہوں سے کٹوتی واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور فرض ہے لیکن اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ اور سیاست کرنا قابل افسوس ہے۔ حالیہ سیلاب و بارشوں سے خیبر پختونخوا میں اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ ہزاروں خاندان بے گھر ہوئے ہیں لیکن اپوزیشن جماعتیں ان کی بحالی میں معاونت کی بجائے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے۔ جس سے اپوزیشن جماعتوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔ یہ ایک مشکل وقت ہے جس سے ہم نبرد آزما ہیں، ایک طرف وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے کے فنڈز روکے جا رہے ہیں تو دوسری جانب سیلاب متاثرین کی بحالی میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی پارٹیاں عوام کی نمائندہ نہیں ہیں اور اب تعصب سے بھری یہ جماعتیں اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھی ہیں۔
خیبر پی کے اسمبلی 

مزیدخبریں