امام حج ڈاکٹر محمد بادشاہی مسجد آمد‘ عبدالخبیر آزاد نے امن ایوارڈ پیش کیا

Oct 16, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام کے عظیم لیڈر خطیب و امام حج فضیلتہ الشیخ ڈاکٹر محمد عبدالکریم عیسیٰ سیکرٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ کی بادشاہی مسجد لاہور آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور ان کی عالمی امن خدمات پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے انٹرنیشنل امن ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر الشیخ نواف بن سعید المالکی‘ الشیخ سعد مسعود الحارثی‘ میاں ابرار احمد‘ ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری‘ صاحبزادہ حافظ عبدالرزاق آزاد اور دیگر موجود تھے۔ امام حج ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم عیسیٰ دنیا میں عالم اسلام کے عظیم سفیر ہیں جو مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے امن کے فروغ کیلئے دنیا میں ایک عظیم کردار ادا کیا ہے۔ بادشاہی مسجد لاہور آمد پر ہزاروں لوگوں نے ان کا پُرجوش استقبال بھی کیا۔
امن ایوارڈ

مزیدخبریں