پتنگوںکی سپلائی ناکام ‘ملزم  گرفتار‘100پتنگیں ‘ڈور برآمد

Oct 16, 2022


لاہور(نامہ نگار)شمالی چھاو¿نی پولیس نے ملزم عمیرکو گرفتار کرکے 100 پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی ہےں ۔ ملزم آن لائن آرڈر پر پتنگیں منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہے۔پولےس نے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
کزن پر پٹرول چھڑک کر
 آگ لگانیوالا ملزم گرفتار
لاہور(نامہ نگار) نواب ٹاو¿ن کے نعمان کا کسی بات پر کزن پرویزکےساتھ جھگڑا ہوگےا۔ پرویز نے پٹرول کی بوتل نعمان پر چھڑک کر آگ لگا دی۔ نعمان جھلس کر شدےد زخمی ہو گےا جبکہ ملزم پرویز موقع سے فرار ہو گیا ۔نعمان کو ہسپتال منتقل کردےاگیا ۔نواب ٹاو¿ن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم پرویز کو گرفتار کر لیا ہے ۔
فیروز والہ : نہر سے تشدد زدہ نعش برآمد
 فیروزوالہ( نامہ نگار) نواحی گاوں مڑھ بھنگواں نہر سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش ملی‘ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال بھجوا دی‘نعش چند روز کی پرانی لگتی ہے۔شناخت کےلئے قریبی آبادیوں کے لوگوں سے رابطہ کیا مگر شناخت نہ ہو سکی ۔
چوبرجی چوک سے نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار) مزنگ کے علاقے مےںچوبرجی چوک کے قریب گرین بیلٹ سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی‘ شناخت نہےں ہو سکی ۔ 
فیروز والہ : دکانداروں کا سٹی ٹی ڈی 
کیخلاف مظاہرہ ‘ٹریفک جام 
 فیروزوالہ( نامہ نگار) لنڈا بازار ونڈالہ دیال شاہ کے دکانداروں نے سی ٹی ڈی کے رویہ کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔شاہدرہ موڑ اور امامیہ کالونی ریلوے پھاٹک تک ٹریفک جام کر دی جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔مظاہرین نے نعرہ بازی کی ۔ایس پی سٹی انویسٹی گیشن عثمان ٹیپو پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
24گھنٹے میں 1109ٹریفک حادثات
لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1109ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق جبکہ1202زخمی ہوئے ہےں۔حادثات مےں 563ڈرائیوز،37کم عمرڈرائیور، 529 مسافرا ور119پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ 

صوبائی دارالحکومت لاہور298متاثرین کےساتھ پہلے، ملتان81حادثات میں 96متاثرین کےساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ78حادثات میں 77متاثرین کےساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ 

مزیدخبریں