ریلوے پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ‘ملزم گرفتار


 لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلویز پولیس نے غیر ملکی اور پاکستانی جعلی کرنسی کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔ پشاور ڈویژن نے ایک مسافر کو کینٹ سٹیشن کے پلیٹ فارم سے گرفتار کرلیاملزم کی دوران سفر شک کی بنیاد پر تلاشی لی گئی ملزم نے جوتوں کےساتھ جعلی کرنسی خفیہ طریقے سے چھپائی ہوئی تھی ملزم کی چپل کے بائیں پاو¿ں سے5400 جعلی درہم جس کی پاکستانی مالیت تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے اور دائیں پاو¿ں سے ایک لاکھ نوے ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...