لاہور ( این این آئی) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے496نئے کیسز سامنے آئے ۔ترجمان محکمہ صحت کے لاہور سے 222، راولپنڈی سے 96، گجرانوالہ سے 67،ملتان سے 43، فیصل آباد سے 11، قصور سے 7، رحیم یار خان ،خانیوال سے 6،6،شیخوپورہ سے 5، سیالکوٹ سے 4 ،اٹک، اوکاڑہ، حافظ آباد اور مظفر گڑھ سے 3،3،نارووال، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان ،جہلم سے 2،2،ساہیوال،چکوال، لودھراں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، میانوالی، بھکر، منڈی بہاوالدین اور چینیوٹ سے 1،1کیس رپورٹ ہوا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 10915مریض رپورٹ ہو چکے ہیں اور ڈینگی بخار سے 13ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی