کاہنہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ڈپٹی میئر راﺅ شہاب الدین نے کہا ہے کہ عمران نیازی
رونے دھونے سے اب کچھ حاصل نہیں ہو گا ملک و قوم کے ساتھ کی گئی ذیادتیاں کا حساب دینا پڑے گا ۔ عمران نیازی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے پی ٹی آئی کی طر ح ایسے فیصلوں پر تنقید کی جاتی ہے جو ان کے حق میں فیصلے نہ آئے ،مسلم لیگ ن ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ۔جبکہ قوم کا عمران نیازی سے اعتماد ختم ہو چکا ہے کیونکہ اس نے گالی گلوچ ،تشددت کی سیاست کی ہے جس کی وجہ سے عوام نے انہیں مسترد کر دیا ۔
عمران خان کو رونے دھونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا: راﺅ شہاب الدین
Oct 16, 2022