برمنگھم میں مقیم پاکستانی نژاد حسن احمد نے بھی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر جوائن کرلیا

Oct 16, 2022


لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندرز ہائی پرفار منس سینٹر بیرون ملک کرکٹرز کا پسندیدہ ٹریننگ سینٹر بن گیا۔ برمنگھم میں مقیم پاکستانی نژاد حسن احمد نے بھی لاہور قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کو جوائن کرلیا۔حسن احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش ہے۔ اسی مقصد کےلئے یہاں کی کنڈیشنز میں سیکھنے آیا ہوں۔۔ عاقب بھائی نے بھی گائیڈ کرنے کےساتھ بہت اعتماد دیا ہے۔

مزیدخبریں