لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 28 ویں سالگرہ منائی۔آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے میلبورن میں کپتانوں کے فوٹوسیشن کی تقریب اور پریس کانفرنس ہوئی جس دوران آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ ، بابر اعظم کیلئے سالگرہ کا کیک لائے۔ بابر نے مختلف ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ کیک کاٹا جس کی ویڈیوآئی سی سی نے شیئر کی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابر اعظم کی سالگرہ اور کیک کاٹنے کی ویڈیو شیئر کی اور دیگر تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔کپتان نے دیگر ٹیموں کے کپتانوں کےساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دیگر پاکستانی کرکٹرز بھی بابراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔