لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں منعقد ہوا۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر نے اجلاس کی صدارت کی۔ پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ میں سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سابقہ اجلاس کی توثیق سمیت ٹیموں کی شرکت جیسے معاملات کو زیر بحث لایا گیا۔ ہ مختلف کمیٹیوں کی تشکیل دی گئی ہیں۔سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین پی ایچ ایف ایگزیکٹو بورڈ ممبران کو مالی و انتظامی امور سے متعلق بریفنگ دی۔ متعلقہ کمیٹی پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ جمع کرائےگی۔ سابقہ ادوار کے فنانشنل و دیگر امور پر لیگل ونگ قانونی کارروائی کرےگا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن ایگزیکٹو ممبران نے پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل حیدر حسین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔