گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )اروپ پو لیس نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر باپ کے دوست کو قتل کرنیوالے ملزم کو کزن سمیت گرفتار کرکے آلہ قتل بھی بر آمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق پو لیس کو 30ستمبر کو محمد سردار نے تحریری درخواست دیکر موقف اختیار کیا تھا کہ اسکا بیٹا اعجاز جو کہ لکڑی کا کام کرتا تھا گھر سے باہر گیا مگر واپس نہ آیا۔اگلے روز اعجاز کی نعش نیو واپڈا ٹائون گرائونڈ سے ملی جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ سی پی او نے ایس پی سول لائن رضوان طارق پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی ،پولیس نے شک گزرنے پر مقتول کے دوست کے بیٹے جہانزیب کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس کا والد بیرون ملک مقیم ہے ۔اعجاز اس کے والد کا دوست اور اکثر ان کے گھر آنا جانا تھا ،اعجاز نے اسے اور اس کے قریبی رشتہ دار احتشام کو کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتا تھا ، تنگ آجانے پر انہوں نے ہم مشورہ ہوکر اعجاز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔