شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری کاشف معراج گجر وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد اپنے آبائی شہر شیخوپورہ کے ہر ن مینار انٹر چینج پر پہنچے تو ان کا والہانہ ااستقبال کیا گیا اس موقع پر یوتھ ونگ کے عہدیداران کارکنان ، تاجروں،وکلاء ، پی پی 140 اور پی پی 142 کے معززین کی بڑی تعدادنے ان کا استقبال کیا اس موقع پر چودھری معراج خالد گجر، زاہد نواز چدھڑ، وصی گجر ،رانا فیضان ،رانا ارسلان،شہباز انور ،عثمان معراج گجر ،آصف گجر سمیت دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر گفتگو کرتے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی انجینئر کاشف معراج گجر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور پارٹی قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے تمام تر صلاحیتوںکو بروئے کار لائونگا عوام کی خدمت کا عمل مجھے ورثے میںملا ہے ۔