جعفرآباد(نامہ نگار)جعفرآباد میں پولیس کی فائرنگ سے 24 سالا نوجوان جاں بحق نعش کیٹل فارم تھانہ کے سامنے رکھ کرورثہ کاایس ایچ او اور پولیس کے خلاف مظاہرہ۔ جعفرآباد تھانہ کی حدود کیٹل فارم تھانہ کی حدود میں افسوسناک واقع پیش آیا نوریز نامی نوجوان جس کی عمر 24 سال بتائی جارہی ہے راشن لینے آیا جہاں پر مقامی این جی اوز راشن تقسیم کررہی تھی راشن تقسیم کے دوران متاثرین راشن پر جھپٹ پڑے جس پر پولیس نے فائرنگ کردی فائرنگ کے نتیجے میں نوریز ولد وسند خان مستونگ گوٹھ نظام الدین مستونگ موقع پر جاںبحق ہوگیا جس پر مظاہرین نے ورثہ کے ساتھ نعش تھانے کے سامنے رکھ کراحتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اوستہ محمد تا ڈیرہ اللہ یار روڈ کوبلاک کردیا روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں متاثرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے سیدھی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان جا ں بحق ہوگیا ہے ۔