ورلڈ کپ کا آغاز، نمیبیا نے سری لنکا کو 164رنز کا ہدف دے دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہوگیا، نمیبیا نے سری لنکا کو افتتاحی میچ جیتنے کیلئے 164 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے بیٹنگ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 163 رنز بنالیے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر نمیبیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔نمیبیا کے مڈل آرڈر میں شامل جان فائلنک اور جے جے سمٹ سمیت دیگر کھلاڑیوں نے عمدہ بیٹنگ کی۔ جے جے سمٹ نے 31 رنز بنائے اور ناقابلِ شکست رہے۔دونوں کھلاڑیوں نے نمیبیا کے ہدف کو 164تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔سری لنکا کے پرامود مدوشن 2 جبکہ مہیش ٹھیکشنا، ونندو ہسارنگا، دشمنتھا چمیرا اور چمیکا کرونارتنے نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔آج متحدہ عرب امارات اور نیدر لینڈ کی ٹیم کے مابین بھی میچ کھیلا جائے گا۔سری لنکا نے نمیبیا کے خلاف 10 اوورز میں 4 وکٹس کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے ہیں جبکہ سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے فی اوور 9اعشاریہ 20 کے رن ریٹ کی ضرورت ہے۔ نمیبیا کی طرف سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن