قبلہ اول کی آزادی تمام مسلمانوں کا مشترکہ مو¿قف ہے،خالدمبین

 گوجرخان (نامہ نگار)خالدمبین ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے یو آئی راولپنڈی نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ قبلہ اول کی صیہونی قوتوں سے آزادی تمام مسلمانوں کا مشترکہ موقف ہے صیہونی قوتوں کے خلاف حماس کے حالیہ حملوں نے اسرائیل اور اسکے پشتی بانوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اب بوکھلاہٹ میں نہتے فلسطینی مسلمان اسکے نشانے پرہیں جن پر وہ دن رات وحشیانہ بمباری کررہا ہے جس پر تمام امت مسلمہ شدید اضطراب اور رنج غم کی کیفیت سے دوچار ہے پاکستان میں قائدجمعیت مو لانا فضل الرحمن کی ہدایت پر فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے پورے ملک میں یوم اقصی منایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن