گوجرخان (نامہ نگا ر ) سرکاری اسکولوں کی نجکا ری اور اساتذہ کی پنشن میں ترمیم سمیت دیگر تمام مطالبات حکومت فوری تسلیم کر کے غریب بچوں کو پڑھنے کا حق اور اسا تذہ کو انکا جائز مقام دے ان خیالات کا اظہار پوٹھو ہار فروغ تعلیم سوسائٹی گوجرخان کے صدر و جینٹری کا لج گوجرخان کے پرنسپل راجہ محمد حاشر نے کیاانہوں نے کہا کہ دستور پاکستان کی رو سے 5 سے 15 سال تک عمر کے تمام بچوں کو مفت اور لازمی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جبکہ حکومت تعلیمی اداروں کو بوجھ سمجھتے ہوئے پنجاب کے اسکولوں کو پرائیویٹائز کر رہی ہے جو ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے حکومت اس فیصلے پر فوری نظر ثانی کرتے ہوئے اسے واپس لے تاکہ غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طالب علم اپنے تعلیمی سفر کو جاری رکھ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج کرنے والے اساتذہ کی گرفتاریاں انسانی حقوق کی پامالی ہے اساتذہ کے رہنما¶ں پروفیسر ڈاکٹر طارق کلیم اور رحمن باجوہ سمیت دیگر اساتذہ کی گرفتاریاں سراسر جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے انہوں نے حکومت سے گرفتار اساتذہ کی فوری رہائی کے ساتھ ان کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
غریب بچوں کو پڑھنے کا حق،ساتذہ کو انکا جائز مقام دےاجائے،راجہ حاشر
Oct 16, 2023