بوچھال کلاں( نامہ نگار)غزہ پر اسرائیلی بمباری اور ظلم و ستم کے خلاف چکوال شہر کے درویوار مسجد ا قصی کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ، یونیورسٹی آف چکوال سے طلباءو طالبات کی ایک بڑی ریلی تحصیل چوک سے شروع ہو کر بھون چوک پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے پر جوش کارکن شہداءچوک سے ریلی کا آغا زکرتے ہوئے تحصیل چوک پہنچ کر بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئے خطاب کرنے والوں میں ضلعی امیر قاری توقیر اقبال ، نائب امیر قاری مختار احمد ، علامہ محمد عمر نقشبندی ، پیر سیفی ، طارق محمود اور دیگر شامل تھے ۔