ملک جاوید الطاف آ ف نور پور نے دو متحارب گروپوں میں راضی نامہ کروا کر گلے ملا دیا

Oct 16, 2023

 فتح جنگ (نامہ نگار) گاو¿ں اورنگ آباد کے دو متحارب گروپوں کی دیرینہ دشمنی کی بنا پر ایک گروپ کے نوید ولد اشرف وغیرہ نے حق نواز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا بعد ازاں حق نواز کے بھائی مدثر کو بھی فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جبکہ صداقت وغیرہ نے نوید،ملازم حسین وسیم اور ضیا الحق پر فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا دیرینہ دشمنی کو دوستی میں بدلنے کیلئے سابق ایم پی اے ملک جمشید الطاف کی ہدایت پر ان کے بھائی ملک جاوید الطاف نے نور پور میں اپنے عوامی ڈیرے پر دونوں گروپ میں راضی نامہ کروا دیا دونوں گروپ ایک دوسرے کے خلاف مقدمات واپس لینگے دونوں گروپوں کو ملک جاوید الطاف نے گلے ملوا کر یہ عہد لیا کہ آئندہ وہ مل جل کر رہیں گے آپس کی تمام رنجشوں کو ختم کر کے ایک دوسرے کو دل سے معاف کر کے امن و سکون سے زندگی گزاریں گے کیونکہ معاف کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے اور صلح میں پہل کرنے اور دومسلمانوں کے درمیان بھائی چارے قائم کرنے والوں کی اللہ کے ہاں بہت بڑا اجر ہے ۔

مزیدخبریں