ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کے سرکردہ سیاسی اورسماجی رہنماءحا جی ملک پرویز اختر اعوا ن نے کہاہے کہ قا ئد میا ںنوازشریف جیسی مخلص کارکنان کی دل کی گہر ا ئیوںسے قدرکرنے والی سیاست کے میدان میں دوسری کوئی اورشخصیت نہیں انہوںنے کہاکہ سابق و فا قی وزیراورن لیگ پنجاب کے مرکزی نائب صد ر شیخ آفتاب احمدکوگجرات ڈویژن کانگران اعلی بر ا ئے سیاسی واستقبالی انتظامات بسلسلہ آمدمیاںنواز شر یف مقررکرکے قائدکی بیٹی چیف آرگنائزرمحترمہ مریم نوازنے جس اعلی ظرفی کاثبوت فراہم کیاہے وہ قابل ستائش ہے دورہ اٹک کے موقع پرسابق وفاقی وزراءمصدق ملک اورخواجہ سعدرفیق نے بھی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میاں نوا ز شر یف اوران کی بیٹی مریم نوازاورمرکزی صدرمیا ں شہبازشریف اٹک کی قابل احترام شخصیت شیخ آ فتا ب احمدکوانتہائی اعتماداورقدردانی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،مصدق ملک نے واشگاف الفاظ میںکہاتھاکہ ا ٹک کے دورہ پر روانہ ہوتے ہوئے مجھے یہ خصوصی طورپرپیغام دیاگیاکہ تم اٹک میںشیخ آفتاب احمد کے ہاںجس گھرمیںجارہے ہو وہ گھرمیا ںنو از شر یف کااپناگھرہے کہ جب 12 اکتوبر1999 جنرل مشرف نے میاںصاحب کی حکومت ختم کرکے ا نہیںپابندسلاسل کیاتھاتواٹک قلعہ اوراٹک جیل میںمیاںنوازشریف کی ایام اسیری کے دوران میا ںنوازشریف اوران کے گھرانے کی افرادکی جس طر ح دیکھ بھال کی اوربڑی جرائت اور بہادری کے سا تھ اپنے قائدکامشکلات کے زمانے میںخیال رکھا اس کی سب سے بڑی گواہی قائدکی اہلیہ بیگم کلثوم نوا زمر حومہ نے اپنی زندگی میںہی قائدمیا ں نوا زشر یف کے سامنے دی تھی،آج قائدکی بیٹی محترمہ مریم نوازبھی اس بات کی شاہدہیںکہ شیخ آفتاب احمدنے ہر مشکل دورمیںمیاںنوازشریف اورپارٹی کابڑی استقامت کے ساتھ سا تھ دیا،اورکوئی دباو،او رکو ئی ہتھکنڈہ شیخ آفتاب ا حمدکومیاںنوازشریف سے بے وفائی کرنے پر مجبورنہ کرسکا ،در یں اثناءشیخ آفتاب احمدنے نما ئندہ نوائے وقت قاری ولی الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ گجرات ڈویژن اورضلع کی تمام تحصیلو ں کادورہ کرنے اوربسلسلہ استقبال میاںنوازشریف عوام رابطہ مہم کے دوران عوامی جوش وخروش دیکھ کر بڑاحوصلہ حاصل ہواکہ میاںنوازشریف کی وطن وا پسی پرشانداراستقبال کیلئے گجرات کے عوام بڑی بے چینی سے منتظرہیں،شیخ آفتاب احمدنے مزید کہا کہ ضلع اٹک کے عوام میاںنوازشریف کی آمدکے مو قع پراپنے شاندارماضی کی تاریخ کونہ صرف بحال رکھیںگے بلکہ ضلع اٹک کے طول وعرض سے اورتمام تحصیلوںسے لاہورجانے والے عوامی قافلوںکی ریکارڈحاضری ہوگی،انہوںنے کہاکہ میاںنوا زشر یف جیساملک وقوم کی ہمدردی رکھنے والا،عوامی فلا ح وبہبودپرمبنی انقلابی ترقی کے شاندار،ریکارڈقائم کرنے والا اس ملک میںاورکوئی دوسراسیاسی لیڈ ر نہیں،شیخ آفتاب احمدنے ن کے مرکزی ترجمان مصدق ملک اورسابق وفاقی وزیر،ریلوے خواجہ سعدرفیق کی جانب سے ان کی وفاوںسے متعلق کیئے گئے جذبات کے اظہارپران کاشکریہ اداکیا ،او رکہاکہ ہم نے پہلے بھی اپنے خاندان سمیت میاں نوازشریف اوران کے خاندان کے تمام افرادکی میزبانی کی،ہم آئندہ بھی میاںنوازشریف اوران کے خاندان کے تمام افراد،اورمسلم لیگ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے۔
نوازشریف کیلئے جان بھی حاضر: شیخ آفتاب، سیاسی میدان میں شیخ آفتاب جیسا کوئی نہیں: ملک پرویز اختر عوان
Oct 16, 2023