ویمنز ٹی ٹونٹی ‘ارجنٹائن کے ایک اوورز میں 52رنز سمیت متعدد ریکارڈ قائم

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم نے چلی کےخلاف ٹی ٹونٹی میچ میں کئی ریکارڈز بنا دیئے۔دونوں ٹیمیں بیونس آئرس میں مدمقابل آئیں۔ارجنٹائن ویمنز ٹیم نے ایک وکٹ پر 427 رنز بنائے۔یہ ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعی سکور ہے، اس سے قبل بحرین کی ویمنز ٹیم نے ٹی ٹونٹی میں 318 رنز بنائے تھے۔ چلی کےخلاف میچ میں ارجنٹائن کی ویمنز ٹیم کی دونوں اوپنرز نے سنچریاں سکور کیں اور پہلی وکٹ پر سب سے بڑی 350 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت داری قائم کی۔ اوپنر البرٹینا گلان نے ناقابل شکست 145 جبکہ لوسیا ٹیلر نے 169 رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹیلر ویمنز کرکٹ کے ٹی ٹونٹی میں سب سے بڑا انفرادی سکور کرنےوالی بیٹر بھی بنیں۔ا س سے قبل 161 رنز سب سے بڑا انفراد ی سکور تھا۔چلی ٹیم کی جانب سے 64 نوبالز کرائی گئیں جو کہ تقریباً 11 اوورز بنتے ہیں۔ اجنٹائن کے 427 رنز میں ایک چھکا بھی شامل نہیں تھا‘ 67 چوکے مارے گئے۔ چلی کی باﺅلر کونس تانزا سب سے مہنگی ثابت ہوئیں، انہوں نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 92 رنز دیئے۔ فلو رینسیا مارٹینز نے ایک اوور میں سب سے زیادہ 52 رنز کھائے۔

ای پیپر دی نیشن