فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر میچ ‘کمبوڈیا ٹیم کی اسلام آباد میں پریکٹس

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کا میچ کھیلنے کےلئے کمبوڈیا کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی اور اس کے علاوہ قومی ٹیم بھی کمبوڈیا سے ہوم اوے لیگ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔ دونوں ٹیمیں کمبوڈیا سے براستہ بنکاک، اسلام آباد پہنچیں۔قومی ٹیم ہوم لیگ میں 17 اکتوبر کو کمبوڈیا کی میزبانی کرےگی۔ ہوم لیگ میچ جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں دن 2 بجے کھیلا جائےگا۔کمبوڈین ٹیم نے سخت سکیورٹی میں جناح کمپلیکس اسلام آباد میں ٹریننگ کی ۔ سخت سکیورٹی میں ٹیم کو ہوٹل سے سٹیڈیم لایا گیا ۔ اس سے قبل 12 اکتوبر کو کمبوڈیا میں کھیلا گیا میچ پاکستان اور کمبوڈیا کی ٹیموں کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔قومی فٹ بال ٹیم کے سابق منیجر گولڈ میڈلسٹ محمد عرفان خان نیازی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم گراو¿نڈ کا فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاکستان کے پاس یہ بہت سنہری موقع ہے اس کو ہوم گراو¿نڈ ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ پاکستانی ٹیم 12 اکتوبر کو کمبوڈیا کی سر زمین پر کمبوڈیا کےخلاف اپنا پہلا میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیل چکی۔ اگر پاکستان میچ میں کامیابی حاصل کر لیتا ہے تو یہ تاریخ میں پہلی بار دوسرے راﺅنڈ میں رسائی حاصل ہوگی اور پھر پاکستان گروپ جی میں اردن، سعودی عرب اور تاجکستان جوائن کرےگا۔

ای پیپر دی نیشن