لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان عامر سہیل نے بنگلورومیں کھیل کے تجربے کے حوالے سے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ بنگلورو کی وکٹ پٹاخہ ہوتی ہے۔ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے وہاں سپن ہوتا تھا اور اب بھی وہاں ہلکا سا سپن تو ہوگا تاہم وہاں اوس پڑتی ہے اس لیے ٹاس اہم ہوگا اور بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ایڈوانٹیج ہوگا۔ قومی کپتان کی دوران فیلڈنگ حکمت عملی اور باﺅلرز کی ناقص کارکردگی پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اچھے بیٹر کیلئے مخالف باﺅلر کی رفتار کچھ اثر نہیں رکھتی بلکہ جب تک صلاحیت نہیں ہوگی پیس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔