فیفا ورلڈکپ کوالیفائنگ راو¿نڈ:کمبوڈیا فٹبال ٹیم کا اسلام آباد میں شرمناک استقبال

Oct 16, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ 2026 ءکے کوالیفائنگ راو¿نڈ کیلئے پاکستان آنےوالی کمبوڈیا فٹبال ٹیم کا اسلام آباد میں شرمناک استقبال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کے کھلاڑیوں اور ان کا سامان ہوٹل لے جانے کیلئے پیر ووھائی سے لوکل کوسٹر اور شہزور ٹرک پکڑ کر شرمناک انداز میں کام چلایا گیا۔ پاکستان اور کمبوڈیا کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائنگ راو¿نڈ کا دوسرا میچ ہوم بنیاد پر 17 اکتوبر کو اسلام آباد کے پی ایس بی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے جس کیلئے کمبوڈیا کی ٹیم کا 39رکنی سکواڈ ہفتے کو رات گئے اسلام آباد پہنچا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے بدنظمی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے کمبوڈیا کی فٹبال ٹیم کا انوکھا استقبال کیا، ٹیم کا سامان ٹرکوں میں بھر کر ہوٹل لے جایا گیا اور ائیرپورٹ پر مہمانوں کو ہوٹل لے جانے کیلئے مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ پر نہ تو کارگو ٹرکس تھے اور نہ ہی وی آئی پی کوچز تھیں جبکہ مہمان ٹیم کا سامان لوڈنگ ٹرکوں میں رکھنے کیلئے ائیر پورٹ عملے کی بھی خدمات نہیں لی گئیں۔ مہمان کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت ٹرکوں میں سامان رکھ کر ائیرپورٹ سے ہوٹل روانہ ہوئے۔ این سی کے رکن شاہد کھوکھر اور چیئرمین ہارون ملک نے صورتحال پر کوئی جواب نہیں دیا۔ 

مزیدخبریں