لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار عاشر وجاہت اور اداکارہ رومیصہ خان کی فلم 'جون' (John) 14جولائی کو سینماگھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔رومیصہ ٹک ٹاکر ہیں اور عاشر وجاہت ڈائریکٹر روف وجاہت کے بیٹے ہیں۔دونوں کی بڑے پردے کےلئے یہ پہلی فلم ہے۔ اداکار عاشر وجاہت نے رومیصہ خان اور رضا سموں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اداکاروں نے فلم میں بہت محنت کی ہے اورامید کرتے ہیں کہ مداحوں کو ہماری کاوش پسند آئےگی۔ میں نے اور رومیصہ خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ کہانی بابر علی نے لکھی جبکہ ہدایات دینے کے علاوہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔
فلم 'جون' 14جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
Oct 16, 2023