وفاقی ٹیکس محتسب ٹیکسز سے متعلق تحفظ فراہم کرتا ہے:ڈاکٹر فیاض رانجھا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی ہدایات پر ممبرایڈوائزری کمیٹی وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر فیاض احمد رانجھا نے گوجرانوالہ ٹیکس بار عہدیداران کےساتھ اجلاس کا انعقاد کیا، جنرل سیکرٹری ٹیکس بار ایسوسی ایشن ملک وقاص جمیل وریاہ ، محمد نثار شیخ صدر ایڈووکیٹ ، شیخ محمد ثاقب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ،عابد حفیظ عابد ایڈووکیٹ محمد نعیم ایوب ،محمد سعید شیخ عابد مجید احمد صابر محمد عاطف صدیق مخدیر یوسف کے علاہ دیگر وکلا ،افسران اور میڈیا نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈاکٹر فیاض رانجھا نے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ٹیکسز سے متعلق تحفظ فراہم کرتا ہے، وفاقی ٹیکس محتسب کے قیام کا مقصدعوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے، درخواست گزار صرف سادہ کاغذ ، ایس ایم ایس سروس یا ایپ پر اپنی شکایت درج کروائیں۔ہم شکایت کنندہ کا ہرطرح سے تحفظ کرتے ہوئے 45روز کے اندر ازالہ کریں گے۔24 کروڑ سے زائدعوام میں سے صرف 19لاکھ افراد ٹیکس ادا کر رہے ہیں، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے تمام افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن