ملکی حالات خراب،مادر وطن کو نوازشریف کی ضرورت ہے:خرم دستگیر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماﺅں انجینئر خرم دستگیر خان، چوہدری محمود بشیر ورک، حاجی مدثر قیوم ناہرا، ڈاکٹر نثار احمد چیمہ، رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ قائد عوام میاں محمد نوازشریف کا 21اکتوبر کا تاریخی اور فقید المثال استقبال ہوگا۔مینار پاکستان جلسہ میں عوام بھرپور شرکت کرکے سابقہ تمام جلسوں کے ریکارڈ توڑ دے گی۔مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوامی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم کی بہتری، ترقی و خوشحالی کیلئے عملی اقدامات کئے۔موجودہ حالات میں میاں محمد نوازشریف کو وزارت عظمی کی نہیں بلکہ ملک وقوم کو وزیراعظم نوازشریف کی اشد ضرورت ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ۔2018 میں دھاندلی کے ذریعے ملک پر مسلط نااہل ٹولے نے ملکی ترقی کو تباہ کردیا۔جس کی نالائقی کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑا۔مسلم لیگ ن نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

ای پیپر دی نیشن