موڑکھنڈا (نامہ نگار)امیدوار صوبائی اسمبلی رانا مجیب افضل خاں ایڈووکیٹ نےصحافیوں سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین بیت المقدس ہماری مسلمانوں کی شارگ ہے اسکی حفاظت کرنا ہمارے دین کا حصہ ہے۔ اسرائیل یہودیوں نے فلسطینیوں مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے دل خون کے آنسوں روتا ہے لیکن اسرائیل کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم مسلمان فلسطینی مسلمان بھائیوں اور قبلہ اول کی حفاظت کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گے ہم اپنی جان و مال بھی قربان کردے گے فلسطین کے مسلمانوں اور بچوں پر ظلم کی داستان سناتے ہوئے امیدوار صوبائی اسمبلیPP135رانا مجیب افضل آبدیدہ ہوگئے اور کہنے لگے میرے اللہ فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں، پر غیبی امداد فرما۔