صوبائی محتسب نے شکایات کے ازالے کا دورانیہ کم کر دیا : ملک اسلم

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں صوبائی محتسب پنجاب کے ایڈوائزر ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ صوبائی محتسب نے شکایات کے ازالے کا دورانیہ 90دن سے کم کر کے 30سے45دن کر دیا ہے ،صوبائی محکموں میں بد انتظامی اور بد عنوانی کے بارے کسی بھی شکایت کی صورت میں فیس اور دفاتر کے چکر لگوائے بغیر شکایات کی بروقت تحقیقات اور شکایت کنندہ کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی کو یقینی بنایا جا تا ہے ،کوئی بھی شخص اپنی شکایت صوبائی محتسب پنجاب کی موبائل ایپ ،ویب سائٹ ،ای میل اور ڈاک کے ذریعے بھجوا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن