شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین مسلمانوں کا قبلہ اول اور امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے، فلسطینیوں کو ان کے جائز حق خودارادیت سے محروم کرنامعصوم فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم اسرائیلی قابض فوج کی مسجد الاقصی اور دوسرے مقدس مقامات پر حملے وہ جرائم ہیں جن کا عالمی برادری کو نہ صرف نوٹس لینا چاہیئے بلکہ روکنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، پاکستان عوام فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
فلسطین امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے: اسلم بلوچ
Oct 16, 2023