اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون ون میں پٹرول پمپ پر کار میں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر ہولناک دھماکے سے پھٹ گیا جس میں پچھلی سیٹ پر بیٹھی خاتون اور اس کی بیٹی جاں بحق ہو گئیں خاتون کا شوہر محفوظ رہا جبکہ کارڈرائیور شدید زخمی ہو گیاسلنڈر دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پرطبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا لیکن 42 سالہ شمیم بی بی زوجہ مظہر اور ان کی 20 سالہ بیٹی شانزے جاں بحق ہوگئیں دھماکے میں خاتون کا شوہر 46 سالہ مظہر محفوظ رہا کار ڈرائیور ارسلان شدید زخمی ہواایس ایچ او تھانہ کوہسار شفقت فیض پولیس کی بھاری نفری سمیت پہنچے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا شواہد اکٹھے کئے گئے بم ڈسپوزل سکواڈ نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ کے بعد شیل پمپ کو بند کر دیا گیا پولیس نے بتایا کہ مظہر اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ چکوال سے اسلام آباد آئے جو سلور رنگ کی مہران کار میں سوار تھے وہ فرنٹ سیٹ پر تھا جبکہ اس کی اہلیہ اور بیٹی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں گیس بھرنے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئیں دھماکے میں مظہر محفوظ رہا پولیس نے بتایا کہ ڈرائیورارسلان شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے مزید تفتیش جاری ہے.