فیروز والہ( نامہ نگار) دو روز قبل اغوا ہونے والے دکاندار واجد کوقتل کردیا گیا۔ قاتل مقتول کا دوست بی اے کا طالب علم نکلا کہ دو روز قبل منیر احمد کا بیٹا واجد منیر گاو¿ں سے شاہدرہ دکان پر آ رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اسے اغوا کر کے غائب کر دیا فیروز والا انویسٹی گیشن پولیس کے انچارج انسپکٹر اعجاز احمد خان نے مغوی کے بھائی تنویر کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف اغواءکے الزام میں مقدمہ درج کر کے مختلف پہلوو¿ں اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کرتے ہوئے شک کی بنا پر نوجوان کے دوست شکیل احمد کو حراست میں لے کر کی گئی تو ملزم نے قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی نعش دریائے راوی سے جا کر برآمد کر لی ملزم نے ابتدائی تفتیش میں پولیس کو بتایا کہ اس نے مقتول دوست سے 14 لاکھ روپے کی رقم چھیننے کی خاطر واجد منیر کے گلے میں پھندا ڈال کر پھانسی دےکر قتل کر دیا کہ کالا خطائی روڈ کی آبادی غازی ککہ کے رہائشی نوجوان شکیل احمد اور واجد منیر آپس میں گہرے دوست تھے اس دوران شکیل نے اپنی سہیلی کی مدد سے واجد منیر کو لبان والا کے قریب لے جا کر قتل کیا پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ۔ ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت نے بروقت کاروائی کر کے ملزم اور مقتول کی نعش برآمد کرنے پر انسپکٹر انویسٹی گیشن اعجاز احمد خان اور اس کی ٹیم کو شاباش دی۔