وزارت منصوبہ بندی کا 16 شعبوں میں ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز بیج 2 کا اعلان

 اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات نے 16 مختلف شعبہ جات میں ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز بیج 2 کا اعلان کردیا۔18 سے 30 سال کے پی ایچ ڈی،ایم فل،ماسٹر یا پروفیشنل ڈگری کے حامل طالب علم اس کے لئے اہل ہوں گے۔ پلاننگ کمشن کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا پہلا بیج اپنافیلو پروگرام مکمل کر چکا ہے۔اب دوسرے بیج کے لئے ہونہار طالب علموں سے درخواستیں طلب کی گئی ہے۔ یہ درخواستیں اکنامکس،انٹرنیشنل اکنامکس ،سوشل سیکٹر، توانائی، سٹرٹیجک پلاننگ،آئی ٹی،اربن پلاننگ،انڈسٹریل منیجمنٹ،پراجیکٹ منیجمنٹ،پبلک پالیسی و گریوینس، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ،فنانس اینالسز،واٹر منیجمنٹ، زراعت میں مستقبل کی ضروریات اور جدت سے آگاہی کے لئے طلب کی گئی ہے جس کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقررکی گئی ہے۔منتخب ا±میدواروں کو 75 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن