کراچی: سمندر میں نہاتے باپ ڈوب کر جاں بحق‘ 2 بچوں کو بچا لیا گیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں کلفٹن کے قریب سمندر میں باپ اور اس کے دو بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ ڈی آئی جی ساﺅتھ کے مطابق لائف گارڈز نے تینوں کو نکال کر کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں باپ دم توڑ گیا۔ جبکہ دونوں بچوں کا علاج جاری ہے۔ اس حوالے سے ویڈیو میں تینوں کو ڈوبنے اور لوگوں کو مدد کیلئے آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...