پشاو ر‘حب پولیو وائرس کی تصدیق‘ لاہور میں جانچ جاری

Oct 16, 2023

اسلام آباد (این این آئی)قومی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے تین مختلف اضلاع سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق حب اور پشاور سے لیے گئے نمونوں میں وائرس پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے ملنے والے سیمپل میں وائرس کی جینیاتی جانچ تاحال جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وائرس کا افغانستان میں وائرس سے جینیاتی تعلق ہے۔ترجمان نے کہا کہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی مسلسل تصدیق وزیر صحت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ وزارت بچوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید پولیو مہمات کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ کہ پاکستان نے اس سال متعدد پولیو مہمات کا انعقاد کیا ہے۔ ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ڈاکٹر ندیم جان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ ہر پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

مزیدخبریں