صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے سابق صدر سردار یعقوب کی ملاقات

 اسلام آباد(وقائع نگار) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کی ایوان صدر کشمیر ہاو¿س اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان آزادکشمیرکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم اور فیصلہ کن موڑ پر تمام کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر ا±جاگر کرنے کے لئے مل کرجدو جہد کرنا ہو گی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور سابق صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد یعقوب خان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن