راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اکمل شہزاد سے)، موسم کی خرابی کے باعث قومی ایئر لائن اور نجی ایئر لائن کی تقریبا 2درجن کے قریب فلائٹ منسوخ اور تاخیر کی شکار ہو ئیں، پاکستان سے بیرون ملک اور اندرون ملک ہوائی سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ موسم کی خرابی کی وجہ سے لاہور کی مختلف غیر ملکی پروازوں کو اسلام اباد اور ملتان کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائی بغداد کی کراچی سے بغداد آنے جانے کی دو پروازیں آئی ایف 331 اور آئی ایف 332 منسوخ کر دی گئیں جبکہ کراچی سے گوادر روٹ کی اپ اینڈ ڈا¶ن کی پروازیں پی کے 503 اور پی کے 504 منسوخ کر دی گئیں، اسلام آباد گلگت کی پروازیں پی کے 601 اور پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606 بھی منسوخ کی گئیں،ائیر سیال کی اسلام آباد سے مسقط کی پرواز پی ایف 734 روانہ نہ ہو سکی، اسی طرح مسقط سے اسلام آباد کی پرواز پی ایف 735، ائیر سیال کی لاہور سے دمام کے لیے پرواز پی ایف 742 اور پی ایف 743، کراچی لاہور کی پروازیں پی ایف 143، پی ایف 144، کراچی اسلام اباد کی پرواز پی ایف 125 پی ایف 126، پی ایف 121 اور پی ایف 122 منسوخ کردی گئیں۔ سرین ائیر کی جدہ کے لیے پرواز ای آر 811 کی روانگی میں سوا2 گھنٹے، سعودی ائیر کی لاہور جدہ کی پرواز ایس وی 739 کی روانگی میں 3:15 گھنٹے، کراچی سے لاہور کیلئے پی کے 302 کی روانگی میں پونے دو گھنٹے، ائیر بلو کی اسلام آباد اسکردو کی پرواز پی اے 251 میں 4 گھنٹے، سرین ائیر کی لاہور جدہ کی پرواز ای ار 801 کی روانگی 3 گھنٹے تاخیر ہوئی جبکہ کراچی سے فیصل آباد کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے۔ پرواز پی کے 340 صبح کی بجائے شام 7 بجے کراچی سے فیصل آباد کے لیے روانہ ہوگی جبکہ پی آئی اے کی لاہور ابوظہبی کی پرواز پی کے 263 کی روانگی میں 3:20 کی تاخیر ہوئی۔ پی ائی اے کی سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں تین گھنٹے کی تاخیر ہوگی، یہ پرواز اب شام ساڑھے چار بجے جائے گی۔ سیالکوٹ سے کویت سٹی کی پرواز کی روانگی میں پونے تین گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔
موسم کی خرابی، قومی اور نجی ایئر لائن کی 2درجن کے قریب فلائٹس منسوخ
Oct 16, 2023