21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ، ماحول بدل جائے گا: رانا ثناء

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر نواز شریف کی قیادت میں ایک نئی تاریخ لکھیں گے۔ 21 اکتوبر سے پاکستان میں سیاست کا رنگ اور ماحول بدل جائے گا۔ 21 اکتوبر مایوسیوں کے خاتمے اور امید و یقین کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ 2018ء کی ترقی کا دور واپس آ رہا ہے، کارکنوں اور عوام میں جوش و خروش ہر روز بڑھ رہا ہے۔ قائد نواز شریف پاک سر زمین کو دوبارہ امید اور یقین دینے آ رہا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ 2018ءسے 2022ءکا تجربہ نہ ہوتا تو قوم مایوس اور معیشت تباہ نہ ہوتی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...