پنجاب‘ 184 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق‘ کراچی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال

لاہور‘ کراچی (این این آئی) گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 184 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 71 ، راولپنڈی میں 37 ، ملتان میں 10 ، گوجرانوالہ میں 37 ، فیصل آباد میں 8 ، شیخوپورہ میں 6، سرگودھا میں 4 ، ننکانہ صاحب میں 2، قصور، اٹک، نارووال، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، منڈی بہاﺅالدین، پاکپتن، میانوالی، اور بھکر میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 152 مریض زیر علاج ہیں۔ دریں اثناءڈینگی کے مریضوں کی تعداد کے پیش نظر کراچی کے ہسپتالوں میں الارمنگ صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...