سعودی عرب کے 6 سکولوں میں وائرس انفیکشن کے باعث کلاسیں معطل

Oct 16, 2023

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے 6 اسکولوں میں وائرس انفیکشن کے باعث کلاسیں معطل کرکے تدریس آن لائن شروع کی گئی۔ تاہم اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے پہلے جراثیم سے پاک کیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی خرمہ کے علاقے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کے طلبا اور اساتذہ میں سیزنل فلو وائرل انفیکشن پھیلنے کے بارے میں الرٹ جاری کیا گیا۔جس کے بعد القاسم کے علاقے المثنب کے محکمہ تعلیم نے منگل سے مذکورہ اسکولوں کی معطلی کا حکم دیا تھا۔انفیکشن کے پہلے دن تقریبا 140 کیسز رپورٹ ہوئے اور اگلے دن 70 دیگر کیسز رپورٹ ہوئے۔ ذرائع کے مطابق طلبا اور اساتذہ سمیت انفیکشن کے مجموعی طور پر 300 کیسز سامنے آئے۔وسطی سعودی عرب میں تعلیمی حکام نے وائرس انفیکشن کے کیسز سامنے آنے کے بعد چھ اسکولوں میں کلاسوں کو تین دن کے لیے معطل کرنے اور آن لائن تدریس پر منتقلی کا حکم دیا۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ ان اسکولوں کو متاثر کرنے والا وائرس موسمی ہے ۔ انفیکشن میں اضافے کے بعد تدریس کا عمل آن لائن کی طرف منتقل کیا گیا۔ تاہم یہ انفیکشن موسمی ہے لیکن تشویشناک نہیں ہے۔

مزیدخبریں