کوٹلی (نامہ نگار)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی امت مسلمہ کے اتحاد کی داعی ہے پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کا اعزاز پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو جاتا ہے آج پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہوتی تو اسرائیل کو غزہ پر حملے کی جرات نہ ہوتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ ناڑہ کوٹ چڑہوئی سے سنیر رہنما قاری محمد اکبر کی قیادت میں سادات قبیلہ کے درجنوں خاندانوں کی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج غزہ کا جس طرح اسرائیل کی طرف سے معاصرہ کیا گیا ہے اور امت مسلمہ خاموش ہے یہ لمحہ فکریہ ہے۔
فلسطین پر اسرائیلی بمباری پر امت مسلمہ کی خاموشی لمحہ فکریہ، چوہدری یٰسین
Oct 16, 2023