21 اکتوبر کو میاں نوازشریف کا عظیم الشان استقبال کریں گے،حافظ حفیظ الرحمن

اسلام اباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کا چلاس ، گلگت بلتستان، میں ریلی اور عوامی شو پارٹی قائد محمد نواز شریف کی پاکستان آمد اور تاریخی استقبال کیلئے ریلی اور ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیاریلی اور ورکرز کنونشن کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ( ن) ضلع دیامر کے زیر اہتمام کیا گیا تھاپاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن اور دیگر راہنماﺅں نے ریلی اور کنونشن سے خطاب کیا حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ نوازشریف کو جب نکالا گیا تھا ، اس سے پہلے نوازشریف عوام کو مہنگائی سے نکال چکے تھے ایک بار نوازشریف عوام کو مہنگائی سے نکالنے واپس آرہا ہے ہر بار نوازشریف آتا ہے، ملک کو بناتا ہے21 اکتوبر وطن سے وفا اور تجدید کا دِن ہے آج گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے، 21 اکتوبر کو میاں نوازشریف کا عظیم الشان استقبال کریں گے پورا پاکستان قائد نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہے نوازشریف بابائے قوم قائد اعظم کے راستے پر چل رہا ہے نوازشریف ہی پورے ملک کو ایک کرکے متحد کرسکتا ہے آج پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت ہے اس وقت نوازشریف کے سوا ملک میں کوئی لیڈر نہیں نوازشریف کا وزیراعظم بننا مہنگائی، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہے

ای پیپر دی نیشن