اسلام آباد(نامہ نگار) سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کے حقوق کا تحفظ اور سہولیات کی فراہمی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ، بصارت سے محروم افراد بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تعلیم اور روز گار کے یکساں مواقعوں کی فراہمی سے بصارت سے محروم افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکتا ہے، بصارت سے محروم افراد ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، سفید چھڑی اس بات کی علامت ہے کہ بصارت سے محروم افراد کسی کے محتاج نہیں، بصارت سے محروم افراد کی محرومی انہیں آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، بصارت سے محروم افراد زندگی کے ہر شعبے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، راجہ پرویز اشرف نےکہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قانون سازی کی ہے، پارلیمنٹ ہاو¿س میں خصوصی طور پر اہل افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں، قومی اسمبلی کی ویب سائٹ کو خصوصی طور پر اہل افراد کے لیے قابل رسائی بنایا گیا ہے،پارلیمان کی ویب سائٹ پر آئین پاکستان بریل رسم الخط میں موجود ہے، ہمیں بصارت سے محروم افراد کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے، بصارت سے محروم افراد کو ملک کا کار آمد شہری بنانے میں اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے،