پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش سےموسم ٹھنڈاہوگی

Oct 16, 2023 | 09:48

لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش سےموسم ٹھنڈاہوگیا۔تفصیلات کےمطابق علیٰ الصبح لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں بارش سےموسم ٹھنڈاہوگیا۔رپورٹ کےمطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا، گلبرگ ، جیل روڈ ، لارنس روڈ اور کلمہ چوک بارش ہوئی۔مسلم ٹاؤن ، اچھرہ اور وحدت روڈ،اقبال ٹاؤن ،اعوان ٹاؤن اورٹھوکرنیازبیگ میں بھی بادل برسنےسےٹھنڈمیں اضافہ ہوگیا۔مغلپورہ،دھرمپورہ،ہربنس پورہ،تاجپورہ،تاج باغ اورکینال روڈپر بھی بارش ہوئی۔اوکاڑہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار کر دیا، بارش کے باعث ٹھنڈک کا احساس شروع ہو گیا،بارش شروع ہوتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی شروع متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ بھلوال شہر اور گرد و نواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہونےسے موسم سرد ہوگیا۔ساہیوال شہر اور گردونواح میں بارش سےموسم خوشگواراورٹھنڈاہوگیا، حالیہ بارش سے موسم سرما کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔

مزیدخبریں