نگران وزیراعظم 4 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

Oct 16, 2023 | 12:40

 نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کے دورے کیلئے روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کیلئے چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے جو 20 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ دورے کی دعوت چینی صدر شی جن پنگ نے دی۔تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون میں شرکت کے دوران نگران وزیراعظم 18اکتوبر کو فورم سے خطاب کریں گے، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔چینی قیادت کے علاوہ نگران وزیر اعظم سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ فورم میں شریک دیگر ممالک کے سربراہانِ مملکت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

مزیدخبریں