اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ کب تک بیک ڈور سیاست چلتی رہے گی؟۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بیک ڈور سیاست چھوڑ دیں۔ (ن) لیگ نے کافی تکلیفیں دیکھی ہیں۔ نواز شریف کو کہہ رہا ہوں کہ کیا کر رہے ہیں‘ پھر غلطی کرنا چاہ رہے ہیں۔ جو کسی کے کندھے پر چڑھ کر آئیں گے تو ان میں فیصلہ کرنے کی کیا طاقت ہو گی؟۔ کیا اب بھی ہم نہیں سدھریں گے؟۔ نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا۔ ہمارے ساتھ کیا ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہوا؟۔ ہم کبھی بیک ڈور سے نہیں آئے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں۔ بلدیاتی سطح کے معاملات کو پارلیمنٹ کی سطح کے معاملات سے نہ جوڑیں۔ حقیقت کو دیکھتے ہوئے بیان دیا تھا۔ کیوں ہم پاکستان کی آئندہ نسلوں کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔ پہلی بار سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کیا ہے۔ نواز شریف پورے ملک میں خطاب کریں لیکن طریقہ ہونا چاہئے۔ یہ خطرناک ٹریپ ہے جس میں (ن) لیگ پھنس رہی ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف ایک مجرم ہیں‘ اشتہاری ہیں‘ کیسے جہاز سے اتر کر جلسہ گاہ جائیں گے؟۔ نواز شریف کو بار بار کہہ چکا ہوں ملک کے ساتھ بہت کچھ ہو چکا‘ کیوں ہم پاکستان کی آئندہ کی نسلوں کو مشکل میں ڈال رہے ہیں۔ نواز شریف پورے ملک میں خطاب کریں لیکن طریقہ ہونا چاہئے۔
خورشید شاہ