کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سینئر ڈپٹی کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی موروثی سیاست کے خاتمے سے جڑی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اورنگی ٹاو¿ن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی ٹاو¿ن والوں نے پاکستان کی خاطر دو بار ہجرت کی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے جلسوں کا ابھی ٹریلر ہی دکھانا شروع کیا ہے۔ کراچی میں پندرہ سال سے پیپلز پارٹی نے تمام وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کا کچرا اٹھانے کو بھی تیار نہیں تھی۔ پندرہ سال میں ایک اضافی قطرہ پانی بھی کراچی کو فراہم نہیں کیا گیا۔ کراچی میں اضافی پانی کی فراہمی کے تمام منصوبے ایم کیو ایم نے مکمل اور شروع کئے۔ دریں اثناءایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ایم کیو ایم وزیراعلیٰ ہاو¿س سے اختیارات نکال کر اورنگی کی گلیوں میں لائے گی۔ اورنگی ٹاو¿ن کے عوام نے ایک بڑا جلسہ کر کے تمام پارٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ آنے والا وقت مظلوموں اور کراچی والوں کا ہے۔ بنارس پر کراچی کا دوسرا بڑا برج ایم کیو ایم نے بنایا، اورنگی کے عوام کو کٹی پہاڑی اور شاہراہ قذافی کے راستے ایم کیو ایم نے بنا کر دیئے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیوایم نے اورنگی ٹاو¿ن میں پانی کے متعدد منصوبے مکمل کئے۔ اورنگی ٹاو¿ن کے عوام کا پانی چوری کر کے اربوں روپے میں فروخت کر دیا جاتا ہے۔ سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں کہا ہے کہ ہجرت پر کوئی کتاب لکھی جائے گی تو اورنگی کے بغیر نامکمل ہو گی۔ اورنگی ٹا¶ن دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے۔ جہاں پختہ ارادوں والے رہتے ہیں۔ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ جہاں ہم کھڑے ہیں وہاں پاکستان ہے۔ پاکستان بنانے کیلئے ہماری بڑی قربانیاں ہیں کسی کو نظریہ پاکستان سمجھنا ہے تو اسے اورنگی سے گزرنا ہو گا۔ اورنگزی ٹا¶ن نے شہر کو حوصلہ دیا تھا، اورنگی نے ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا سکھایا۔ اورنگی کی آبادی درست گن لی جائے تو یہاں 30 لاکھ سے زائد لوگ آباد ہیں۔
ایم کیو ایم جلسہ
موروثی سیاست کا خاتمہ کریںگے: فاروق ستار‘ اختیارات اورنگی ٹا¶ن لائیں گے: مصطفیٰ کمال
Oct 16, 2023