مدینہ منورہ (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ روز پھر روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ سابق وزیراعظم سعودی عرب سے دبئی جائیں گے، دبئی میں کچھ دن قیام کے دوران اہم ملاقاتیں کریں گے، میاں محمد نوازشریف کا چارٹرڈ طیارہ اکیس اکتوبر کو دوپہر 12 بجے لاہور میں لینڈ کرے گا، طیارے کی لینڈنگ اور پارکنگ کے حوالے سے حکومت سے رابطہ کر لیا گیا۔ اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں 12 اکتوبر کو عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی، حسین نواز نے بھی والد کے ہمراہ عمرہ ادا کیا تھا۔
نوازشریف
نوازشریف کی پھر روضہ رسول پر حاضری، نوافل ادا کئے
Oct 16, 2023