اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 40 روپے ‘ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے ‘ مٹی کے تیل کی قیمت میں 22.43روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے لٹر کمی کا اعلان کیا ہے، پٹرول کی قیمت میںایک وقت میں اتنی بڑی کمی پہلی بار کی گئی ہے، پٹرول کی نئی قیمت 283.38 روپے لٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 303.18روپے لٹر مقرر کی گئی ہے، مٹی کا تیل 22 روپے 43 پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا ، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہونے اور روپے کی قدر میں اضافے پر قیمتوں میں کمی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ایک ماہ میں مسلسل تیسری بار پیٹرول‘ڈیزل پراوایم سی اور ڈیلرزمارجن بڑھادیا گیا پیٹرول اورڈیزل کے فی لٹرپرمارجن میں88پیسے تک مزید اضافہ کردیا گیا آئل کمپنیوں کے مارجن میں فی لٹر47پیسے تک کا اضافہ ہو گیا۔ پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں فی لٹر41 پیسے کا اضافہ جبکہ فی لٹرپیٹرول پراوایم سی مارجن6.94 روپے سے بڑھ کر7.41روپے ہوگیا ۔ فی لٹر پیٹرول پرڈیلرز مارجن7.82روپے سے بڑھ کر8.23روپے ہوگیا۔ فی لٹرڈیزل پراو ایم سی مارجن7.08روپے سے بڑھ کر 7.41روپے ہوگیا۔ فی لٹر ڈیزل پرڈیلرز مارجن 7.82روپے سے بڑھ کر8.23 روپے ہوگیا۔ اوایم سی اورڈیلرز مارجن16ستمبراوریکم اکتوبر کوفی لٹر1.76روپے تک بڑھایا جاچکا ہے۔
پٹرول