غزہ (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی امدادی کارکن بھی نہتے فلسطینیوں پر مظالم پر تڑپ اٹھے۔ برطانیہ کی خاتون امدادی کارکن نے غزہ میں کہا ہے کہ عالمی میڈیا اسرائیل کی کٹھ پتلی ہے۔ اسرائیل کو سپورٹ کرنے والے جھوٹے اور قاتل ہیں۔ یہ بہت خطرناک علاقہ ہے ان کے کوئی حقوق‘ کوئی انصاف نہیں نہ شہری آزادی نہ اظہار رائے کی آزادی ہے۔ ان کے پاس کچھ بھی نہیں۔ میرے ملک برطانیہ نے یہ سرزمین ان لوگوں کو دی جن کا اس پر کوئی حق نہیں۔
امدادی کارکن