امریکی نشریاتی ادارے نے غزہ جنگ کے بعد 3 مسلمان اینکر معطل کر دیئے

واشنگٹن‘ تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ) امریکی نشریاتی ادارے ایم ایس این بی سی نے تین مسلمان اینکر معطل کر دیئے ہیں۔ خلیجی اخبار کے مطابق ایم ایس این بی سی نے غزہ جنگ کے بعد اقدام کیا ہے۔ مہدی حسن‘ ایمن محی الدین اور علی ویلشی سکرین سے غائب ہیں۔ دریں اثناءالجزیرہ ٹی وی کو اسرائیل میں بند کرنے پر غور جاری ہے۔ وزیر مواصلات اسرائیل نے الزام عائد کیا ہے کہ الجزیرہ حماس کی مدد کر رہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف رائے عامہ بھڑکا رہا ہے۔ الجزیرہ اسرائیل کی فلم بندی کر رہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارہ

ای پیپر دی نیشن