اسرائیلی جار حیت کا جواب امت مسلمہ حکمرانوں کو فی الفور دینا ہو گا:مولانا امجد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ مولانا مفتی محمود کانفرنس میں پشاور کی غیور عوام نے غزہ کے مسلمانوں کے حق میں فیصلہ دےدیا ہے۔ اسرائیلی جار حیت کا جواب امت مسلمہ کے حکمرانوں کو فی الفور دینا ہو گا۔ اسرائیل نے ظلم وستم کی تمام حدیں پار کردیں ہیں۔ بزدل صہونی فوجیوں کا غزہ میں زیادہ تر نشانہ ہسپتال اور آبادی ہے۔ اس کے باوجود مسلمہ حکمران خواب غفلت سے نہیں نکل رہے ہیں۔پاکستان میں ہر چھوٹے موٹے ایشوں پر نکلنے والے موم بتیاں مافیاں کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔ سلامتی کو نسل مسلمانوں کیلئے بربادی کونسل کا کردار ادا کررہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ وہ رحمت دو عالم اور شریعت مصطفی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مفتی شاہد جمال،پیرقاری محمد صدیق،حافظ عبد الوھاب مدنی،حاجی محمد قیوم اور دیگر موجود تھے۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ نہتے فلسطینی معصوم بچوں،عورتوں،مساجد اور ہسپتالوں کوبمباری کا نشانہ بنانا دنیا کے سامنے واضح کر دیا ہے اسرائیل انسانیت اور مسلم دشمن ہے۔ فلسطینی بے گناہ معصوم شہریوں پر ظلم ستم کی انتہاءہوچکی ہے لیکن مسلم حکمرانوں سمیت عالمی برادری بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو انسانی حقوق کے پرخچے اڑانے کے مترادف ہے۔ یو این او کو تماشائی کا کردار ادا کر نے کی بجائے اسرائیلی درندگی کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن